Live Updates

وزیرِصحت کی عمران خان کے مشیر برائے پولیو کو عہدے سے ہٹوانے کی کوشش

وزیرِصحت عمارمحمود کیانی نے عمران خان سے ملاقات میں بابر عطا کے خلاف شکایتوں کا ڈھیر لگا دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 14 مارچ 2019 22:48

وزیرِصحت کی عمران خان کے مشیر برائے پولیو کو عہدے سے ہٹوانے کی کوشش
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ2019ء) وزیر صحت عامر محمود کیانی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں انکے مشیر برائے پولیوعامر عطا کے خلاف شکایتوں کا ڈھیر لگا دیا۔ بابر عطا وزیر اعظم کی پولیو مہم کے مشیر ہیں، بابر عطا بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور انہوں نے گزشتہ دو ماہ میں پولیو مہم میں ہونے والے کئی کرپشن کیسز کا سرغ بھی لگایا، اسی لیے کئی لوگ ان سے خوش نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر صحت عمار محمود کیانی ،بابر عطا سے خوش نہیں ہیں اسی لیے وہ بابر عطا کے خلاف لابنگ کر رہے ہیں۔ جمعرات کے روز بھی وزیر صحت نے وزیر اعظم عمرن خان سے ملاقات کے دوران بابر عطا کی کئی شکائتیں کیں۔ اسکے علاوہ تحریک انصاف کے کچھ اور لوگ بھی وزیر اعظم کے مشیر برائے پولیو سے خوش نظر نہیں آرہے۔

(جاری ہے)

عامر عطا کا تعلق مڈل کلاس سے رہا ہے اور وہ پولیو کے لیے بہت زیادہ کام کر رہے ہیں انہوں نے پولیو کے حوالے سے کئی کرپشن کے معاملات کا سراغ بھی لگایا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے تحریک انصاف کے ایک اور رکن مشیر برائے پولیو بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ عامر عطا کے خلاف افواہیں بھی اڑائی جا رہی ہیں کہ انکی ڈگری جعلی ہے، اس حوالے سے بھی وزیر صحت نے عمران خان کو شکایت کی ہے انہوں نے عمران خان سے مزید کہا ہے کہ بابر عطا کے خلاف اور بھی کئی شکایتیں آرہی ہیں۔ لیکن ذرائع کے مطابق عمران خان کو بابر عطا پر اعتماد ہے اور وہ انہیں ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ بابر عطا کو اقوامِ متحدہ کی طرف سے بہترین مقرر اور صلاح کار ہونے کا اعزا بھی مل چکا ہے۔ بابر عطا پاکستان تحریک انصاف کی میڈیا کمپین کے کمیونیکیٹر بھی رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات