یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں سیرت النبی کانفرنس کاانعقاد

کانفرنس میں معروف عالمی سکالر شیخ علامہ ثاقب اقبال شامی نے خصوصی لیکچر دیا دین اسلام عالم انسانیت کوخودشناسی اورخوداعتمادی کا درس دیتا ہے ،شیخ ثاقب اقبال

جمعہ 15 مارچ 2019 02:46

(لاہور14مارچ) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے اسلامک گائیڈنس کلب کے زیراہتمام سیرت النبی کانفرنس کاانعقاد ہوا۔ یوسی پی آڈیٹوریم میں ہونے والی کانفرنس کا موضوع رسول کریم انسانیت کے مسیحا اورنجات دہندہ تھا۔کانفرنس میں معروف عالمی سکالر شیخ علامہ ثاقب اقبال شامی نے دین اسلام اور نبی کریم کی سیرت مبارکہ پرخصوصی خطاب کیا۔انکا کہنا تھااسلام ایک مکمل دین ہے جو خودشناسی اور زندگی کے ہر شعبوں میں ہدایت اور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

دین کے مطابق خودکو پہچان کرآگے بڑھنا حب اسلام اور حب رسول ہے۔کانفرنس میں یوسی پی کے فیکلٹی ممبران، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ کونسل پروفیسرطاہر اشفاق اورطلباوطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کی نقابت کے فرائض میاں حسنین علی نے ادا کئے جبکہ ثنا خواں حافظ حسن ظہیر،علی ارسلان،ازبر علی اوراسامہ شہزاد نے ہدیہ نعت پیش کیا۔کانفرنس کے اختتام پر اسلامک کلب کے پیٹرن ڈاکٹر ماجد گلزاراور صدر محمد صیام نے مہمان خصوصی کو شیلڈ اورسووینیرپیش کیا

متعلقہ عنوان :