سرگودھاپولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ،متعدد افراد کو گرفتار کرلیا، منشیات، اسلحہ برآمد

ہفتہ 16 مارچ 2019 14:57

سرگودھاپولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) سرگودھاپولیس نے منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر کے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ عطاء شہید پولیس نے عمردراز سکنہ چک103جنوبی سے چرس1145گرام، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے فیض احمد سکنہ کوٹ مومن سے چرس460گرام، سلیم سکنہ چک میانہ سے شراب17بوتل، اعجاز سکنہ عالم والا سے پسٹل30بور، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے خضر حیات سکنہ بہک لڑکا سے چالوبھٹی سمیت شراب30لیٹر، تھانہ کینٹ پولیس نے علی رضا اور آصف سکنائے کوئین چوک سے شراب3بوتل، تھانہ ساہیوال پولیس نے ظہیر سکنہ ساہیوال سے شراب10بوتل، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے اجمل سکنہ کوٹ مومن سے کلاشنکوف، نثار احمد سکنہ للیانی سے رائفل444بور، تھانہ سلانوالی پولیس نے علی ارشد سکنہ چک133جنوبی سے ریوالور32بور،تھانہ میلہ پولیس نے ساجد سکنہ ہلال پور سے پسٹل30بور،اسحاق سکنہ ہلال پور سے پسٹل30بور، زبیر سکنہ بھابڑہ سے پسٹل30بوربرآمد کرکے ملزمان کوگرفتار کیا جس پر ملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ میانی پولیس نے وقار سکنہ چاہ نقشی والا ، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے اقبال سکنہ خوشاب، تھانہ کینٹ پولیس نے مشتاق سکنہ شمشیر ٹاون، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے حاجی احمد سکنہ51جنوبی، محمد ممتاز سکنہ43شمالی، تھانہ لکسیاں پولیس نے نذیر احمد سکنہ رحمان پورہ اور تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے وسیم شفیع سکنہ لاہور کوگرفتارکرکے حسب ضابطہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔