نواز شریف چاہیں تو علاج کیساتھ انٹرٹینمنٹ بھی دیں گے،صوبائی وزیرلیبرانصر مجید

پیر 18 مارچ 2019 21:14

نواز شریف چاہیں تو علاج کیساتھ انٹرٹینمنٹ بھی دیں گے،صوبائی وزیرلیبرانصر ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) صوبائی وزیر برائے لیبر پنجاب انصر مجید خان نے کہا ہے کہ بھٹو اگر آج بھی زندہ ہے تو اس کی وجہ ان کے مزدورں کے لئے خدمات ہیں، نواز شریف چاہیں تو علاج کے ساتھ انٹرٹینمنٹ بھی فراہم کردیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کلثوم سوشل سیکورٹی ہسپتال میں ایک تقریب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس سے قبل وہ ونواحی چک 32ٹوا یل میں الرحمت حویلی تحریک انصاف کے صوبائی راہنما چودھری عبداللہ طاہر کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں انہوں نے اوکاڑہ کے مزدروں کے مسائل کے حوالہ سے خصوصی بات چیت کی بعدا زاں ایک بڑے قافلہ کی شکل میں کلثوم سوشل سیکورٹی ہسپتال میں ایک تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے جہاں صوبائی وزیر برائے لیبر انصر مجید خاں، چودھری عبداللہ طاہر ،سابق صوبائی لیبروزیر اشرف خان سوہنا، ضلعی صدر چودھری طارق ارشاد ، سلیم صادق ، مرز ا ذوالفقار ایڈووکیٹ ، رائو حسن سکندر ، میاں عبدالرشید بوٹی سمیت مقامی قیادت بھی موجود تھی جہاں ایم ایس ڈاکٹر جمیل اور ہسپتال کے سٹاف نے آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا صوبائی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک ایسی لیبر پالیسی کا یکم مئی کو اعلان کرے گی جس کی وجہ سے پی ٹی آئی ناقابل شکست ہوجائے گی انہوںنے کہاکہ بھٹو کی پیپلز پارٹی مر چکی ہے لیکن بھٹو آج بھی زندہ ہے اس کی وجہ ان کی مزدوروں کے لئے خدمات ہیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ نواز شریف کاجس ہسپتال میں چاہیں علاج معالجہ کی سہولت دینے کے لئے تیار ہیں اگر وہ راضی ہوں تو ان کوعالج معالجہ کے ساتھ انٹرٹینمنٹ بھی فراہم کرنے کے لئے تیا رہیں لیکن ان کی طبعیت خراب نہیں نیت خراب ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ بلاول اورشیخ رشید کے درمیان لفظی جنگ سیاسی باتیں ہیں میں خود شیخ رشید نے ناراض ہوں لیکن وہ ہمارے بڑے ہیں انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی باتیں افواہیں ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کے فیصلہ کا میں بھی حصہ ہوں فیصلہ درست ہے لیکن ٹائم غلط ہے وزیر اعلیٰ کو چاہیے تھا کہ وہ وزیر اعظم کو اعتماد میں لے لیتے انہوں نے کہا کہ ا س تجویز پر غور کر رہے ہیں کہ سوشل سیکورٹی کے ہسپتا ل شام کے وقت پرائیویٹ کے طور پر خدمات سر انجام دیں صوبائی وزیر انصر مجید خا ن سے سٹاف او رمزدور راہنماوئوں نے سوال کئے جس پر صوبائی وزیر بڑ ے اطمینان سے جواب دیتے رہے تقریب کے بعد جب صوبائی وزیر صحافیوں سے بات چیت کے لئے میڈیا کے سامنے آئے تو ایک صحافی سے ناروا سلوک پر صحافی احتجاج کے طو رپر زمین پر بیٹھ گئے جس پر صوبائی وزیر معذرت کے لئے زمین پر بیٹھ گئی