انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک طالبان کے مارے جانیوالے ملزمان کو سہولت کاری دینے پر ملزم کو10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی

پیر 18 مارچ 2019 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان رینجرز (سندھ)کی پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے پیش کئے گئے ثبوت اور دلائل کی روشنی میں انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نمبر10 نے ملزم نصیر الدین جس کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے کو 24 اپریل 2017 کو اردو بازار میں ہونے والے مقابلے میں مارے جانے والے ملزمان کی سہولت کاری کا جرم ثابت ہونے پر 10سال قید بامشقت اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملزم نصیر الدین کو رینجرز نے 3 مئی 2017 کواردو بازار سے گرفتار کیا تھا ۔مذکورہ ملزم نے اردو بازار مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کو گھر کرائے پر دے رکھا تھا۔ہلاک ہونے والے ملزمان سے ایک عدد 30بور پسٹل، 2عدد کلاشنکوف ،5عدد سموک گرنیڈ، 3عد د گرنیڈ پن ،ایک عدد ٹیکسی اور موٹرسائیکل بھی بر آمدہوئے تھے ۔