امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات ، افغان امن عمل پر گفتگو

اسد مجید کی افغان امن عمل کو کامیاب بنانے کیلئے پاکستان کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

منگل 19 مارچ 2019 14:00

امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات ، افغان ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے واشنگٹن میں افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

سفیر پاکستان اسد مجید خان اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات کے دوران افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی ۔سفیر پاکستان اسد مجید نے زلمے خلیل زاد کو افغان امن عمل کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔