حکومت نے صوبہ بھر میں لیبر کالونی کے قیام کے لیئے عملی اقدامات کا آغازکر دیا ہے‘حافظ عمار یاسر
صوبہ بھر میں معدنیات کی تلاش کا کام جاری ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج سا منے آئے ہیں ‘صوبائی وزیر معدنیات
منگل 19 مارچ 2019 14:17
(جاری ہے)
تقریب میں ILOآفیسر ذیشان صدیقی،چیف انسپیکٹر کے پی کے مائنز فضل حسین ،چیف انسپکٹر سندھ ارشاد شاہ ،عبدالغنی بلوچستان ، چودھری ریاض اور دیگر مائنز افسران نے شرکت کی ۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں معدنیات کی تلاش کا کام جاری ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج سا منے آئے ہیں ۔اور جلد ان مقامات پر معدنیات حاصل کرنے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ جلد محکمہ ماحولیات کے ساتھ باہمی مشاورت اورمشترکہ طریقہ کار کے ذر یعے آلودگی کے خاتمہ کے لئے حکمت عملی بنائیں گے تاکہ جن علاقوں میں معدنیات حاسل کرنے کا کام جاری ہے وہاں پر ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو سکے۔ زیادہ سے زیادہ ریونیو حاصل کرنے کے لئے لیز ہولڈر کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہو ںنے کہا کہ محکمہ معدنیات میں افسران و ملازمین کی ترقی کا عمل کار کردگی سے مشروط کر دیا گیا ہے ۔ سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں چنیوٹ میں معدنیات کی تلاش کے لئے پانچ مقامات کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ ان پانچ مقامات پر ترکی اور پاکستان کے مایہ ناز انجنئیزبا ہمی مشاورت اور رضا مندی سے لوہا، سونا اور دیگر معدنیات کی تلاش میں پوائنٹس بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر قسم کی نعمت سے مالا مال کیا ہے۔گزشتہ ادوار میں ملکی و غیر ملکی فرموں نے پاکستانی معدنیات کو مال مفت سمجھ کر اپنی تجوریاں بھریں اور اپنی من پسند غیر ملکی فرموں کو اونے پونے ٹھیکے دئیے اور قیمتی معدنیات وہ فرمیں بغیر کسی ٹیکس کے باہر لے گئیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں معدنیات کے کھوج کے لئے مختلف اضلاع میں سائیٹس منتخب کر لی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان حقیقی معنوں میں اپنی کرنسی اور دیگر معدنیات کی بنا پر دنیا بھر میں اپنا تشخص قائم کرے گا۔ایمپلائیز اور ورکرز کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے اور تمام صوبو ں میں قوانین کو تکنیکی طریقے سے بہتر بنانیکے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ مائنز میں مزدوروں کو حادثات سے دو چار ہونے سے محفوظ رکھنے کے لئے حکمت عملی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے ملک بھر سے مائنز ماہرین کو بلایا تاکہ سارے صوبے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں۔ آنے والی نسلوں کے لیے ایسا فریم ورک مرتب کرینگے جس کی روشنی میںمزدوروں کو بہتر سہولیات میسر آسکیں گی۔محکمہ مائنز اینڈ منیرلز کو ملک کا رول ماڈل ڈیپارٹمنٹ بنا کر معدنیات کے شعبے کے ماتھے کا جھومر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.