Live Updates

اپوزیشن احتسابی عمل سے بچ نکلنے کیلئے محفوظ راستہ مانگ رہی ہی'ڈاکٹر زرقا تیمور

کسی کو این آر او نہیں ملے گا اپوز یشن کی ہر د ھمکی صر ف کر پشن کے تحفظ اور مقدمات کے خاتمے کیلئے ہے ْپاکستان مشکل حالات سے نکل کرابھرتی ہوئی معیشتوں کی صف میں شامل ہونے جا رہا ہی' رہنما پی ٹی آئی

منگل 19 مارچ 2019 15:14

اپوزیشن احتسابی عمل سے بچ نکلنے کیلئے محفوظ راستہ مانگ رہی ہی'ڈاکٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہعمران خان کی قیادت میں پاکستان مشکل حالات سے نکل کرابھرتی ہوئی معیشتوں کی صف میں شامل ہونے جا رہا ہے، اپوزیشن صرف احتساب کے عمل سے بچ نکلنے کیلئے محفوظ راستہ مانگ رہی ہے اور اسی لئے حکومت پر دبائو بڑھانے کے لئے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں ۔

ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی خواتین سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہو ں نے مزید کہاکہسرسبز پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا ۔ حکومت شہروں اور دیہات کو برابر صاف دیکھنا چاہتی ہے انہو ں نے مزید کہا کہشریف فیملی نے تمام ملکی ادارو ں کو یر غما ل بنایا ہو ا تھا من پسند فیصلے نہ دینے والوں کیخلا ف شریف فیملی مخا لف محاذ بنا لیتی باد شاہت کی زند گی گزار نے کے خو اہش مند نواز شریف ملکی سلامتی کیخلا ف زہر اگل رہے ہیں نواز شریف او ر مریم نواز کی ہر گفتگوسے ملک اور عوام د شمنی کی بو آ تی ہے انہو ں نے کہا کپتان کی حکومت میں کسی کو این آر او نہیں ملے گا اپوز یشن کی ہر د ھمکی صر ف کر پشن کے تحفظ اور مقدمات کے خاتمے کیلئے ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات