پاک فوج نے یوم پاکستان کا نیا پرومو جاری کردیا

نئے پروموکا عنوان”ستاروں کی آواز ، پاکستان زندہ باد“ ہے، پرومومیں فنکاروں نے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 19 مارچ 2019 16:10

پاک فوج نے یوم پاکستان کا نیا پرومو جاری کردیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 مارچ 2019ء ) پاک فوج کی جانب سے یوم پاکستان کا نیا پرومو جاری کردیا گیاہے، پاک فوج نیا پرومو”ستاروں کی آواز ، پاکستان زندہ باد“ ہے،پرومومیں فنکاروں نے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے یوم پاکستان 23 مارچ کے حوالے سے ایک نیا پرومو جاری کردیا ہے۔

پاک فوج کے نئے پرومو کا عنوان”ستاروں کی آواز ، پاکستان زندہ باد“ ہے۔ پاک فوج کے نئے پرومومیں قومی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ فنکاروں کے پیغامات میں پاکستان سے اظہار محبت کیا گیا ہے۔ پرومومیں راحت فتح علی خان، شفقت امانت، علی ظفر، ہمایوں سعید، فہد مصطفی، عثمان خالد بٹ سمیت دیگر فنکاروں اور گلوکاروں کے پیغامات شامل ہیں۔

(جاری ہے)


مزید برآں جمعہ کو ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے نغمے کے دوسرے پرومو کو شیئر کیا تھا۔ نغمے کا عنوان پاکستان زندہ باد رکھا گیا ، دوسری ویڈیو کا کیپشن ’ہر پاکستانی کی آواز، پاکستان زندہ باد‘ دیا گیا۔ ویڈیو میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے بتایا کہ پاکستان ان کی جان ہے۔

یاد رہے کہ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے 23 مارچ کی مناسبت سے یہ نغمہ رواں ماہ 13 تاریخ کو شیئر کیا تھا۔ نغمے کی ویڈیو میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے جوانوں کو مارچ پاسٹ اور فلائنگ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ میجر جنرل آصف غفور نے یہ بھی بتایا کہ یومِ پاکستان کی پریڈ میں ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دیگر مہمانان گرامی میں آذربائیجان کے وزیر دفاع، بحرین کے چیف آف آرمی اسٹاف جبکہ اومان کے حکام شامل ہیں۔