سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو ضیالنجار کے خلاف ریفرنس دائر کرکے 30 اپریل تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

منگل 19 مارچ 2019 18:31

سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو ضیالنجار کے خلاف ریفرنس دائر کرکے 30 اپریل تک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیر قانون ضیاالحسن لنجار کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا معاملہ، عدالت نے نیب کو ضیالنجار کے خلاف ریفرنس دائر کرکے 30 اپریل تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں سابق صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار کے خلاف کرپشن اور اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پر نیب پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ ضیاالحسن لنجار کیخلاف انکوائری مکمل کرلی ہے،ضیا الحسن لنجار کے ڈیفنس کراچی میں بنگلہ خریدنے کا بھی سراغ لگایا ہے،ضیاالحسن نے پبلک فنڈز کی رقم فرنٹ مین کے زریعے اپنے اکاونٹس میں منتقل کرائی،سابق صوبائی وزیر نے میڈیکل کالج نواب، اور دیگر فنڈز کی رقم ہڑپ کی،پبلک فنڈز کے 17 جبکہ کالج کے لیے مختص 13 کروڑ روپے رقم ضیالنجار کے اکاونٹ میں منتقل ہوئی ہے۔