فیصل آباد میں ایف بی آر کی بڑی کارروائی :قومی خزانے کو2 ارب کا نقصان پہنچانے والا گروہ گرفتار

ملزمان نے مختلف کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر جعلی انوائسز کے ذریعے 1502 ملین کی کاروباری ٹرانزیکشنز کیں اور اس طرح قومی خزانے کو 212 ملین کا نقصان پہنچایا،حکام

منگل 19 مارچ 2019 21:00

فیصل آباد میں ایف بی آر کی بڑی کارروائی :قومی خزانے کو2 ارب کا نقصان ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) کراچی کے بعد پاکستان کے تیسرے شہرے فیصل آباد میں جعلی اکائونٹس کے ذریعے ٹیکس چوری کرنے والے یارن مارکیٹ کے گراہ کے خلاف ایف بی آر کی بڑی کارروائی، قومی خزانے کو پونے دو ارب کا چونا لگانے والا گروہ پکڑا گیا۔ گروہ میں تین بنک منیجرز سمیت 7 افراد شامل تھے، مقدمہ درج۔ بتایا گیا ہے کہ گروہ کے افراد نے ملی بھگت کر کے شاہیر ٹیکسٹائل کے نام سے مختلف کاروباری اکائونٹس کھلوائے تاکہ سیلز ٹیکس کی چوری والی ٹرانزیکشنز کو ان اکائونٹس سے چلایا جاسکے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ملزمان نے مختلف کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر جعلی انوائسز کے ذریعے 1502 ملین کی کاروباری ٹرانزیکشنز کیں اور اس طرح قومی خزانے کو 212 ملین کا نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

گروہ کے پکڑے جانے والے ملزمان میں تین بینک منیجرز احسن سرفراز، اکرم ضیاء اور شعیب الٰہی سمیت گروہ کا سرغنہ ، محمد وسیم بٹ جوکہ قبضہ مافیا بھی ہے کہ علاوہ محمد محبوب انجم، محمد یاسر اور ناصر عباس شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ایف بی آر محمد ذیشان کی سربراہی میں انسپکٹر اسحاق، امجد لطیف، رانا منیر خالد ڈھلوں اور بابر علی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کروا دیا جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔گروہ کے سرغنہ ، محمد وسیم بٹ کو اس قبل بھی کئی مرتبہ ایف بی آر نے حراست میں لے کر چھوڑ ا ہے جبکہ وسیم بٹ کو مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں حمائت حاصل ہے شہر ی علاقہ میںپٹوار حلقہ279رب سٹی میں کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی قبضہ کرلیا اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق نائب صد ر کا ملازم تھا اب ستار سپنا کالونی میں کروڑوں کوٹھی اور دد دو گاڑیوں سمیت کروڑوں روپے کا مالک ہے اپنے رشتہ داروں کے ناموں پرجائیدادیں بنارکھیں ہیں وسیم بٹ نے مختلف کاروباری اکائونٹس کھلوائے تاکہ سیلز ٹیکس کی چوری والی ٹرانزیکشنز کو ان اکائونٹس استعمال کئے گئے مگرا کئی یف بی آیف کے کرپٹ اہلکاروں سے ساز باز ہونے بعد کیس بند کردیئے گئے بتایا کیا گیا اس بار اعلیٰ سطحی ٹیم نے چھاپہ مار کر تمام ملزمان کو گرفتار کر تحقیقات شروع کردی ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے اور فیصل آباد جعلی اکائونٹس کیس میں پہلی مرتبہ ایف بی آر کی بڑی کارروائی ہے تحقیقات جاری ہے مزید گرفتاریوں متوقع ہیں ۔