ٴْسوات، سوزوکی وین حادثے کا شکار ہوکر دریائے سوات میں گرگئی ،کنڈکٹر جاں بحق ،ڈرائیور زخمی

منگل 19 مارچ 2019 21:18

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) فضاء گھٹ بائی پاس روڈ پر سوزوکی وین حادثے کا شکار ہوکر دریائے سوات میں گرگئی ،کنڈکٹر جاں بحق ،ڈرائیور زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ،تفصیلات کے مطابق فضاء گھٹ بائی پاس پر سوزوکی وین جسے ڈرائیور سمیع اللہ سکنہ منگلور چلارہا تھا کہ اچانک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی اور گرکر دریائے سوات میں جاگری جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیع اللہ اور کنڈکٹر عمرا ن دونوں دریائے سوات میںلاپتہ ہوگئے سمیع اللہ کو ریسکیو اہلکاروںنے زخمی حالت میں ریکور کرکے سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا جبکہ عمران کی نعش کبل ہزار ہ سے برآمد کرلی گئی ۔