رحمان ملک کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

سابق صدرآصف علی زرداری نے رحمان ملک کو فون کر کے ہمشیرہ کی وفات تعذیت کی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 19 مارچ 2019 20:47

رحمان ملک کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مارچ2019ء) پاکستان کے سابق وزیرِ داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ انکی چھوٹی بہن جو کہ کوٹلی میں مقیم تھیں وفات پا گئی ہیں، انہوں نے عوام سے اپنی ہمشیرہ کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ 
 رحمان ملک کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے وہ پیپلز پارٹی کے دور میں پاکستان کے وزیر داخلہ بھی رہے اور اب سینیٹ کے رکن ہیں۔

(جاری ہے)

پاکساتن کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے چئیرپرسن آصف علی زرداری نے رحمان ملک کو فون کر کے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعذیت اور دکھ کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی سینیٹر رحمان ملک کو فون کیا اور انکی بہن کی وفات پر تعذیت کی ہے۔ رحمان ملک نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں تمام لوگوں سے اپنی بہن کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کرتا ہوں ، وہ مجھ سے چھوٹی تھیں اور بہن بھائیوں میں مجھ سے دوسرے نمبر پر تھیں، انہوں نے مزید لکھا کہ وہ کوٹلی میں انتقال کر گئی ہیں،اللہ ان پراپنی رحمت کرے۔