Live Updates

پارلیمنٹ ،پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے آزاد ،سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے ‘حسن مرتضیٰ

عمران خان کا جبر ہمارے لئے نیا نہیں ہے ، پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے ہمیشہ جبر کا مقابلہ کیا ‘پارلیمانی لیڈر

بدھ 20 مارچ 2019 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر و سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے آزاد ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے ہمیشہ جبر کا مقابلہ کیا ، عمران خان کا جبر ہمارے لئے نیا نہیں ہے ، پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جس کے کارکنان سب سے زیادہ تربیت یافتہ ہیں ، ہمارے پرامن کارکنان کو گرفتار کرکے حکومت نے جو پیغام دیا ہے وہ سب کے سامنے ہے ، بلاول بھٹو زرداری ملک کے سب سے مقبول لیڈر ہیں، ان کی سیکورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صبر و تحمل سے کام لیا اور آج بھی ہم صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں مگر ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں، پیپلزپارٹی جمہوری جد وجہد پر یقین رکھتی ہے ، ہم ذوالفقارعلی بھٹو کے سپاہی ہیں جو آج عوام کے دلوں میں زندہ ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات