یو بی جی بزنس کمیونٹی کو متحد رکھ کر معاشی مضبوطی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گا،ایس ایم منیر
وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو مضبوط معاشی ملک بنانے کیلئے کوشاں ہیں،ہم انکی اس جدوجہد میں شریک ہیں یو بی جی کورکمیٹی کے اجلاس سے خطاب ، خالدتواب،سینیٹر الیاس بلور،سینیٹر عبدالحسیب خان،گلزارفیروز ودیگر کی شرکت
بدھ 20 مارچ 2019 18:45
(جاری ہے)
اجلاس میںسندھ کی کورکمیٹی کے چیئرمین خالد تواب،مرکزی ترجمان گلزار فیروز،سینیٹر الیاس احمدبلور،سینیٹر عبدالحسیب خان،طارق حلیم،ملک خدا بخش،نقی باڑی،شاہین الیاس سروانہ،عبدالرحیم جانو،شاہنوازاشتیاق،عرفان سروانہ،نوراحمد خان، عبدالسمیع خان،اکرام راجپوت،ناہیدمسعود، اختیار بیگ اور دیگر بھی موجود تھے۔
ایس ایم منیر نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے فیڈریشن چیمبر آف کامرس میں ہونے والے انتخابات میں اپوزیشن گروپ بزنس مین پینل کو عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا لیکن اس کے باوجود یہ شکست خورد ہ عناصر کاروباری برادری کی مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہیں،یہ وہی لوگ ہیںجنہوں نے ایف پی سی سی آئی کو کنگال بنادیا تھا اور ملازمین کا پرویڈنڈفنڈز تک ہڑپ کرگئے تھے مگر ہم نے 5سال میں فیڈریشن کے خالی خزانے کو بھردیاہے شائد اسی لئے اپوزیشن ایک بار پھر یہ خزانہ ہڑپ کرنے کے خواب دیکھ رہی ہے لیکن فیڈریشن کی اپوزیشن کی مثال ایسی بلی کی مانند ہی ہے جسے خواب میں صرف چھیچڑے ہی نظر آتے ہیں ،ہم اب اپوزیشن گروپ کوفیڈریشن میںلوٹ مارنہیں کرنے دیںگے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو مضبوط معاشی ملک بنانے کی جو جدوجہد کررہے ہیں ایف پی سی سی آئی انکی اس جدوجہد میں شریک ہے،ہمیں یقین ہے کہ عنقریب پاکستان سے برآمدات میں تیزی آئے گی اور ہمارا ملک ایشیائی ٹائیگر بنے گا۔اس موقع پر خالدتواب نے کہا کہ یو بی جی کی ملک گیر بڑھتی ہوئے مقبولیت کے باعث اپوزیشن اب صرف بڑھکیں ہی مار سکے گی کیونکہ ان کے پاس بزنس کمیونٹی کی خدمت کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے اورملک بھر کے تجارتی نمائندے ماضی میں انکے فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کے ایک ایک عمل سے بخوبی واقف ہیں۔یو بی جی کے مرکزی ترجمان گلزارفیروزنے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے تمام لیڈران پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کو متحد رکھ کر تجارت وصنعت کی ترقی اور معاشی مضبوطی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،یو بی جی اتحاد اورڈسپلن کی علامت ہے، ہم پہلے سے زیادہ محنت کے ساتھ کام کریں گے تاکہ ہمارے لیڈر ایس ایم منیر کے کاندھوں پر بوجھ کم ہوسکے ۔یو بی جی سندھ کورکمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے اور سندھ کے تاجررہنمائوں کو بعض ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.