Live Updates

ٴ یوم پاکستان شایان شان طریقے سے حیدرآباد ڈویژن کے ہر اضلاع میں منایا جائے گا،جمال عارف سہروردی

بدھ 20 مارچ 2019 19:52

Jحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی کونسل کے رُکن جمال عارف سہروردی نے اعلان کیا ہے کہ یوم پاکستان شایان شان طریقے سے حیدرآباد ڈویژن کے ہر اضلاع میں منایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ 23مارچ کا دن ہمارے لئے عید کا درجہ رکھتا ہے ۔ جنوبی ایشیاء کے مسلمان قائدین 23مارچ 1940ء کو منٹو پارک لاہور میں جمع ہوکر مسلمانوں کیلئے ایک آزاد وطن پاکستان کا نام معرض وجود میں آیا اور ٹھیک 7 سال بعد 14اگست1947ء کو مسلم لیگ کی کوکھ سے پاکستان نے جنم لیا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا مسلم لیگ (ن) پاکستان کی حفاظت کرے گی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک میں شرافت کی سیاست کو جنم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کی پاکستان کو طاقتور اور توانابنائے گی۔ آج جو پی سی ایل کے کھیل کراچی میں منعقد ہوئے یہ سب نواز شریف کی سیاست کا کرشمہ ہے ۔

انہوں نے اقتدار میں آتے ہی کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ، فوج اور رینجرز نے امن قائم کرنے میں اپنا تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاہور میں پی سی ایل کے کھیل منعقد کرنے میں نواز شریف ، شہباز شریف کا تاریخی کردار رہا ہے۔ اس وقت عمران خان نے کھلاڑیوں کی شان میں گستاخیاں کیں اور ہر قیمت پر لاہور میں کھیل منعقد نہ ہوں کیلئے بازاری زبان استعمال کی لیکن پاکستان کی عوام چشم دید گواہ ہیں پی سی ایل کے کھیل پرامن منعقد ہوئے جس پر فوج ، رینجرز ، پولیس ، نواز شریف ، شہباز شریف مبارکباد کے مستحق تھے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات