سرگودھا یونیورسٹی میں بلڈ ڈونر سوسائٹی کے زیر اہتمام3روزہ کیمپ

جمعرات 21 مارچ 2019 12:23

سرگودھا یونیورسٹی میں بلڈ ڈونر سوسائٹی کے زیر اہتمام3روزہ کیمپ
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) سرگودھا یونیورسٹی میں بلڈ ڈونر سوسائٹی کے زیر اہتمام3روزہ کیمپ کا مقصد طلبہ کو خون عطیہ کر نے کی ترغیب دینا اور تھیلیسیمیا کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ کیمپ کے پہلے روز طلبہ کا فری بلڈ گروپ چیک کرنے کے علاوہ ڈونرز کی رجسٹریشن بھی کی گئی۔ بلڈ ڈونیشن سوسائٹی کے رضاکاروں نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں جا کر لیکچرز دیے اورطلبہ کو خون عطیہ کرنے کی ترغیب دی اور بتایا کہ خون عطیہ کرنے سے نہ صرف کسی مریض کی جان بچ سکتی ہے بلکہ خون عطیہ کرنے والے کے جسم میں صحت مند خون پیدا ہوتا ہے،خاص طور پر صحت مندافراد کو خون عطیہ کرتے ہوئے ہچکچانہ نہیں چاہیے۔

ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر ڈاکٹر محمد افضل اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز اعجاز اصغر بھٹی نے کیمپ کا افتتاح کیا اوربلڈ ڈونر سوسائٹی ممبران کے جذبہ خدمت خلق کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایساعظیم کام کر رہے ہیں جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔

(جاری ہے)

صدر بلڈ ڈونر سوسائٹی حمزہ حیدرنے بتایا کہ کلاسز میں جا کر طلبہ میں شعور اجاگر کرنے کیلئے دیئے گئے لیکچرز سود مند ثابت ہوئے ہیں،ہمیں طلبہ کی طرف سے مثبت رسپانس مل رہا ہے۔جنرل سیکرٹری ثاقب ذیشان نے کہا کہ تین روزہ کیمپ کے انعقاد سے طلبہ میں خون عطیہ کرنے کا جذبہ پیدا ہورہا ہے جس کی وجہ سے ہمیں ایسے رضاکار میسر ہوں گے کہ جو تھیلیسیمیا کے مریضوں کو خون عطیہ کرنے کے جذبہ سے سرشار ہوں۔

متعلقہ عنوان :