مودی سرکار نے پاکستان کی سرحد کیساتھ تعینات بھارتی فوجیوں کو خطرناک ہتھیار فراہم کردیا

خاص کر لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوجیوں کو خطرناک سنائپر بندوقیں فراہم کر دی گئیں، بندوقوں کے ذریعے بھارتی فوجی عام شہریوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 مارچ 2019 20:01

مودی سرکار نے پاکستان کی سرحد کیساتھ تعینات بھارتی فوجیوں کو خطرناک ..
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ 2019ء) مودی سرکار نے پاکستان کی سرحد کیساتھ تعینات بھارتی فوجیوں کو خطرناک ہتھیار فراہم کردیا، خاص کر لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوجیوں کو خطرناک سنائپر بندوقیں فراہم کر دی گئیں، بندوقوں کے ذریعے بھارتی فوجی عام شہریوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے بھارتی فوج کو کھلی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن جیتنے کی خاطر مودی پاکستان سے کسی بھی وقت جنگ چھیڑنے جیسے پاگل پن سے بھی گریز نہیں کرے گا۔ اب بھارتی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سرحد خاص کر لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوجیوں کو خطرناک ترین ہتھیار فراہم کر دیا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ سرحدی علاقوں میں تعینات بھارتی فوجیوں کو خطرناک سنائپر بندوقیں فراہم کی گئی ہیں۔ ان بندوقوں کی مدد سے بھارتی فوجی سرحد پار سے بھی نہتے شہریوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ تاہم پاکستان کے فوجیوں کے پاس بھی سنائپر بندوقیں موجود ہیں۔ جبکہ پاکستانی فوجی اس بندوق کے استعمال میں بھارتی فوجیوں سے زیادہ مہارت رکھتے ہیں۔