ہمارا اللہ پر بھروسہ ہے وہ آگے بھی ہمارا مددگار رہے گا، آپ سب کی دعاؤں کا شکرگزار ہوں۔ ملک ریاض

جمعرات 21 مارچ 2019 21:23

ہمارا اللہ پر بھروسہ ہے وہ آگے بھی ہمارا مددگار رہے گا، آپ سب کی دعاؤں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض نے کہا ہے کہ ’ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے ، جس نے ہمارے سرمایہ کاروں کی حفاظت کے وعدے کو پورا کرنے میں کامیابی عطا فرمائی ، ہمار ا اللہ پر بھر وسہ ہے وہ آگے بھی ہمارا مددگار رہے گا ، آپ سب کی دعائوں کا شکرگزار ہوں۔پاکستان سپریم کورٹ نے بحریہ ٹائون کی 460 ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی ہے اور نیب کو بحریہ ٹائون کراچی سے متعلق ریفرنس دائر کرنے سے روک دیا ہے جو کہ ملک ریاض کیلئے ایک خوش آئند خبر ہے اور اس پر انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔

ملک ریاض نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے ، جس نے ہمارے سرمایہ کاروں کی حفاظت کے وعدے کو پورا کرنے میں کامیابی عطا فرمائی ، ہمار ا اللہ پر بھر وسہ ہے وہ آگے بھی ہمارا مددگار رہے گا ، آپ سب کی دعائوں کا شکرگزار ہوں۔

(جاری ہے)

‘‘سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ بحریہ ٹاون ستمبر سے ماہانہ 2 اعشاریہ 25 ارب روپے چار سال میں ادا کرے گا،بحریہ ٹاون آخری تین سال میں بقیہ رقم ادا کرنے کا پابند ہوگا۔عدالت نے کہا کہ آخری تین سال کی رقم پر 4 فیصد مارک اپ بھی ادا کرنا ہو گا،بحریہ ٹاون سے آنے والی رقم کا 30 فیصدسپریم کورٹ میں جمع ہو گا۔