ّکریم ٹیکسی کی تشہیری مہم معاشرتی روایات اور اسلامی تہذیب سے متصادم ہے : ذکر اللہ مجاہد

ةمعاشرتی اقدار کا جنازہ نکالنے والی "کریم ٹیکسی-" کی تشہیر ی مہم نا قابل قبول اور قابل مذمت ہے

جمعرات 21 مارچ 2019 21:23

ّکریم ٹیکسی کی تشہیری مہم معاشرتی روایات اور اسلامی تہذیب سے متصادم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کریم ٹیکسی کی معاشرتی اسلامی اقدار کا جنازہ نکالنے والی تشہیری مہم کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان بچیوں کے اندر اپنی معاشرتی اقدار کے خلاف باغیانہ خیالات پیدا کرنا اس ملک اور معاشرے کے ساتھ بغاوت کرنے کے مترادف ہے ۔معاشرتی اقدار کا جنازہ نکالنے والی "کریم ٹیکسی-" والوں کی تشہیر ی مہم نا قابل قبول اور قابل مذمت ہے ۔

کریم ٹیکسی کی تشہیری مہم اسلامی ریاست میں معاشرتی روایات اور اسلامی تہذیب سے متصادم ہے جبکہ1963 کے ایکٹکی دفعہ 3 کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے جو ناشائستہ اشتہارات کو آویزاں کرنے پر پابندی لگاتی ہے ۔ ہمارے ملکی ادارے اس طرح کی تشہیری بے حیائی کی اجازت دینے پر مجرم ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے اس حوالے سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوامی ، سیاسی او ردینی وفودسے ٹیلفونک رابطوں اور جامعہ مرکز علوم اسلامیہ منصورہ سے فارغ التحصیل علماء کرام کے اجلاس میں ذمہ داران سے خطاب کرتے کیا ۔

اجلاس میں جمعیت اتحاد العلماء کے رہنماء مولانا قاری عطاالرحمن ، منتظم طلبہ عربیہ لاہور مامون الرحمن ، امین جمعیت طلبہ عربیہ لاہورذاکر اللہ خان سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد خیال معاشرے کے بد اثرات پورے یورپ اور امریکہ میں نمایاں ہیں ۔ ان معاشروں میں بچیوں کی ایک بہت بڑی تعداد شادی سے پہلے ہی بچوں کو جنم دے رہی ہے اور اس طرح کے ادارے اسلامی ریاست پاکستان میں وہی کلچر پیدا کرنے کے خواہاں ہیں جس کی جماعت اسلامی بھر پور مذمت کرتی ہے ۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہدنے اہل لاہور سے اپیل کی کہ ہمارے بچوں اور بچیوں میں بے حیائی پھیلانے والی اس سروس کا بائیکاٹ کریں تاکہ ان کو ان کی اوقات یاد آسکے ۔ لوگوں کے پیسوں پر کاروبار کرنے اور پیسے کمانے والی یہ کمپنی دشمن ایجنڈے پر کام کر رہی ہے جس کا ناطقہ بند کرنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 1963کے ایکٹ کی دفعہ 3 کی بھی کھلی خلاف ورزی کرنے والی کریم ٹیکسی کمپنی کے ناشائستہ اشتہارات شہر بھر میں آویزاں کرنے پر فی الفور نوٹس لے اور کاروائی عمل میں لائے ۔