کراچی میں پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد دہشتگردوں سے برداشت نہ ہوا‘بلاول بھٹو زرداری

جانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے‘کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی شدید مذمت

جمعہ 22 مارچ 2019 16:00

کراچی میں پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد دہشتگردوں سے برداشت نہ ہوا‘بلاول ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد دہشتگردوں سے برداشت نہ ہوا،کراچی میں امن کے لئے دی گئی جانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت سندھ صوبے میں امن و امان کے خلاف سازش کو آہنی ہاتھوں سے روکے،واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔