مہاتیر نے ملائیشیاء کو بدل کرمسلم ماڈل ملک بنا دیا، عمران خان
مہاتیروہ بات بھی کہہ دیتے جو دوسرے مسلم لیڈرنہیں کہہ سکتے، کیونکہ بدقسمتی سے وہ لیڈرز نہیں آفس لیڈرز ہوتے ہیں، دونوں ممالک میں تجارتی اشتراک کیلئے کمیٹی بنا رہے ہیں۔ ملائیشین وزیراعظم کے ہمراہ سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 مارچ 2019 18:07
(جاری ہے)
مہاتیر محمد ایسے لیڈر ہیں جو ایشوز پر کھڑے ہوجاتے ہیں، بدقسمتی سے دیگر لیڈر ایشوز پر کھڑے نہیں رہتے کیونکہ وہ لیڈرز نہیں ہوتے۔
مہاتیر محمد ایسی بات بھی کہہ دیتے ہیں جودوسرے مسلمان لیڈر کہنے سے ڈرتے ہیں، اصل میں جو لیڈر بات کہنے سے ڈرتے ہیں وہ لیڈرز نہیں بلکہ آفس لیڈر ہوتے ہیں۔ مہاتیر نے ملائیشیاء کو تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔ ملائیشیاء مسلم ممالک میں ایک مثالی ماڈل ملک ہے جس نے اپنے وسائل سے ترقی کی ہے۔ مہاتیر کی قیادت میں ملائیشیاء خود کفیل بن گیا۔ ہم بھی ملائیشیاء کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہاتیر یوم پاکستان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ یہ وہ دن ہے جب 1940ء میں قرارداد پاکستان منظور کی گئی تھی۔اس وقت پاکستان کے عظیم لیڈر قائداعظم نے پاکستان کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ ایسا وقت ہے جب وسیع سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کیلئے کمیٹی بنا رہے ہیں۔ تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تاجروں میں اشتراک بڑھایا جا سکے۔ اس موقع پر ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد پر شکر گزار ہیں۔اس طرح کی کانفرنسز دوسروں کے خیالات کو سمجھنے کا موقع دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے وقت ملائیشیاء ایک بہت غریب ملک تھا۔ ہم نے کورین اور جاپانی لوگوں سے سبق سیکھا اور پھر ترقی کی منصوبہ بندی کی۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیاء میں غربت کا خاتمہ صنعتوں کے قیام سے ہوا۔ ہمیں دونوں ممالک کی سرمایہ کاری کوبڑھانا ہوگا۔ ملائیشیاء تمام ممالک کے ساتھ بھی صرف تجارت چاہتے ہیں۔ ملائیشیاء میں بیرونی سرمایہ کاری لیکر آئے ۔ سرمایہ کاری کے لیےامن واستحکام بہت ضروری ہے۔ روزگار فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ صنعتیں ہیں، زراعت کے شعبے میں ایک بڑے حصے پرہم ایک فیصد، جبکہ ایک فیکٹری پانچ سولوگوں کو روزگار فراہم کررہی ہے۔ صنعتیں ہوں گی تولوگوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے پاکستان میں پروٹون کار انڈسٹری لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ملائیشاء کی انڈسٹری کی بنی ہوئی کار بھی گفٹ کی۔ ہم نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے۔ تاجروں کے درمیان اشتراک کے مواقع پیدا کرنا بہت ضروری کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے امن اور استحکام کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ امن اور استحکام ہوگا تو سرمایہ کاری بھی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں ، ریلوے، واٹرسپلائی، بجلی کے نظام کیلئے بھی کوئی منصوبہ بندی ہونی چاہیے۔ امیر لوگوں کو چاہیے ٹیکس ادا کریں تاکہ ان کے پیسے سے ہم انفراسٹرکچر کے شعبے میں بہتری لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سب ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ لیکن ہمارا اسرائیل سے بڑا کوئی دشمن نہیں ہے۔اسرائیل سے ہم نے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں رکھا۔ اسرائیل کے ساتھ ہم نے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں رکھا ہوا ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
-
مہاجرت بارے غلط معلومات اور سیاست بدگمانیوں کا سبب، آئی او ایم
-
عمران خان سمیت ہر قیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.