سنجاوی اور لورالائی میں ہونے والے واقعات میں ملک دشمن قوتیں ملوث ہیں ، حاجی محمد خان طور اتماخیل

شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا حکومت امن وامان کی صورتحال بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت

جمعہ 22 مارچ 2019 21:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا ہے کہ سنجاوی اور لورالائی میں ہونے والے واقعات میں ملک دشمن قوتیں ملوث ہیں اور سازش کے تحت پر امن علاقوں کے حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں سنجاوی میں شہید ہونے والے چھ لیویز اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا صوبائی حکومت امن وامان کی صورتحال بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنجاوی میں شہید ہونے والے چھ لیویز اہلکاروں کے فاتحہ خوانی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے محمد عثمان چھ بہنوں کا ایک اکلوتا بھائی اور ماں کا اکلوتا بیٹا تھا ان کی شہادت کے بعد گھر کفالت کرنے والا کوئی نہیں تھا صوبائی وزیر حاجی محمدخان طور اتمانخیل نے شہید ہونے والے لیویز اہلکار محمد عثمان کی دو بہنوں کو خواتین کی کوٹے پر ملازمتیں دینے کااعلان کر دیا انہوں نے کہا کہ دیگر شہید لیویز اہلکاروں کے خاندانوں کو بھی روزگارکے مواقع فراہم کرینگے لیویز اہلکاروں نے علاقے کی امن کیلئے قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ سنجاوی اور لورالائی میں ہونے والے واقعات میں ملک دشمن قوتیں ملوث ہیں اور سازش کے تحت پر امن علاقوں کے حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں سنجاوی میں شہید ہونے والے چھ لیویز اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہے اور کچھ قوتوں سے ترقی خوشحالی ہضم نہیں ہوتی جس کی وجہ سے وہ حالات خراب کرنا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :