تحریک انصاف رہنما علیم خان کی مشکلات میں مزید اضافہ

علیم خان اور منشاء سندھو کی نا انصافیوں کے خلاف ایک اور متاثرہ شخص نے انصاف کے لئے نیب کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

جمعہ 22 مارچ 2019 23:39

تحریک انصاف رہنما علیم خان کی مشکلات میں مزید اضافہ
قلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ علیم خان اور تحریک انصاف کے رہنما منشاء سندھو کی نا انصافیوں کے خلاف ایک اور متاثرہ شخص نے انصاف کے لئے نیب کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔

(جاری ہے)

آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور زمینوں پر قبضہ کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی گئی۔درخواست گزار کے مطابق علیم خان اور منشاء سندھو نے طاقت کے زور پر عوام کی زمینوں پر قبضے کئے اور زمینیں فروخت کرکے دولت بنائی ۔تحریک انصاف کے رہنما منشاء سندھو معصوم لوگوں کو بلیک میل و حراساں کرکے بھتہ وصول کرتا ہے۔ نیب لاہور نے درخواست باضابطہ منظور کرتے ہوئے مزید جانچ پڑتال شروع کر دی۔