Live Updates

یوم پاکستان کو سیاست کی نظر کرنا اور دھرنے کی دھمکی دینا سمجھ سے بالا تر، مریم نوازاپنی سیاست سے عوام کو گمراہ نہ کریں : ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

نواز شریف کی صحت بالکل ٹھیک،دانت کے درد کی شکایت پر علاج کیا گیا، ڈاکٹرز نے بلڈ اور یورین کے سیمپلز لیب بھجوا دیئے جیل سے باہر دھرنا دینا چاہتی ہیں تو شوق سے دھرنا دیں،حکومت انہیں ٹینٹ ،پانی سمیت دیگر تمام سہولیات فراہم کرے گی : ڈاکٹر شہباز گل ؒ مریم نواز کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ،دھرنے میں ان کے بھائی حسن اور حسین تو نہیں ہونگے لیکن میں ضرور وہاں پہنچوںگا

جمعہ 22 مارچ 2019 23:48

یوم پاکستان کو سیاست کی نظر کرنا اور دھرنے کی دھمکی دینا سمجھ سے بالا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) ترجمان وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہی ہے۔23مارچ یوم پاکستان کو سیاست کی نظر کرنا اور دھرنے کی دھمکی دینا سمجھ سے بالا تر ہے۔ انھوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد کی صحت پر غلط بیانی کر کے سیاسی مفاد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔انھیں یوم پاکستان کا تقدس کو پامال نہیں کرنا چاہیے اور اپنی سیاست سے عوام کو گمراہ نہ کریں۔

ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز اور شہباز شریف کے ٹوئیٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ویڈیو بیان میں کہا کہ جیل میں ڈاکٹرز نے نواز شریف کا بلڈ پریشر چیک کیا جو معمول سے تھوڑا زیادہ140/90 تھا تاہم ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ نواز شریف صاحب نے آج کھانے میں انڈے، آلو گوشت اور چاول کھائے اور معمو ل کے مطابق واک کی۔

انھوں نے جیل ڈاکٹر کو گذشتہ روز دانت درد کی شکایت کی تھی جس پر سینئر ڈینٹل سرجن نے جیل میں آج ان کا علاج کیا۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف کو اگر کوئی تکلیف ہے تو کسی بھی اسپتال میں علاج کروا سکتے ہیں اس کی آفر انہیں پہلے دن سے موجود ہے۔تاہم انھوں نے گردے کی تکلیف سے متعلق جیل حکام اور ڈاکٹرز سے اظہار نہیں کیا۔انھوں نے کہا کہ ہسپتال کے ڈاکٹرز نے ان سے بلڈ اور یورین کے ٹیسٹ کے سیمپلز کی درخواست کی جس پر سابق وزیراعظم نے شام میں سمپلز لینے کا کہا۔

ان کے بلڈ اور یورین کے سمپلز جیل کے ایس او پیز کے مطابق لیب بھیج دئیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مریم نواز اگر جیل سے باہر دھرنا دینا چاہتی ہے تو شوق سے دھرنا دیں۔حکومت انھیں ٹینٹ ،پانی سمیت دیگر تمام سہولیات فراہم کرے گی۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ،دھرنے میں ان کے بھائی حسن اور حسین نواز تو نہیں ہونگے لیکن میں خود انہیں سہولیات فراہم کرنے کیلئے وہاں ضرور پہنچوں گا ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات