بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا

بھارتی دارالحکومت میں قائم پاکستان کے ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریب کے دوران شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 مارچ 2019 23:31

بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج ..
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مارچ 2019ء) بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا، بھارتی دارالحکومت میں قائم پاکستان کے ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریب کے دوران شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں بھارتی دارالحکومت میں قائم پاکستان کے ہائی کمیشن میں منعقدہ یوم پاکستان کی خصوصی تقریب کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت میں قائم پاکستان کے ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریب کے دوران شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے جا رہے ہیں۔

ویڈیو کو پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔ جبکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف کی جانے والی تمام تر سازشوں کے باوجود بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ہے۔