سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم پاسکتان شایان شان طریقے سے منایا

یوم پاکستان کی مناسبت سے صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے

ہفتہ 23 مارچ 2019 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن اور پاکستانی کمیونٹی نے 79واں یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا ا س سلسلے میں23 مارچ کی صبح سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) ڈاکٹر شاہد احمد حشمت نے پرچم کشائی کی اور اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یوم پاکستان کی مناسبت سے صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے جن میںاس دن کی اہمیت کو جاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ،حکیم الامت علامہ محمد اقبال اور تحریک پاکستان کے دیگر اکابرین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر ہائی کمشنر نے شریک بچوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔تقریب میں سری لنکا میں مقیم پاکستانیوں ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔