Live Updates

" پاک ترک دوستی زندہ باد" ترکی فضائیہ کے دستے کے سربراہ کا ایف 16 کے کاک پٹ سے نعرہ

ترکی فضائیہ کے دستے کے سربراہ جب کرتب دکھانے آئےتو ایف 16 کے کاک پٹ سے زمین پر موجود افراد کو کہا کہ ''تمام پاکستانیوں کو یوم پاکستان مبارک ہو پاکستان زندہ باد ، پاک ترک دوستی پائندہ باد "

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 مارچ 2019 14:18

" پاک ترک دوستی زندہ باد" ترکی فضائیہ کے دستے کے سربراہ کا  ایف 16 کے کاک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2019ء) اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مارچ 2019ء) :ملک بھر میں قرار دادِ پاکستانپیش کیے جانے کے 79 سال پورے ہونے پر یومِ پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد نے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ کی گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد ہیں جو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،وزیراعظم عمران خان، چئیرمین جوائنٹ چیفس سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہ سلامی کے چبوترے پربراجمان ہیں۔

جبکہ آذربائیجان کے وزیردفاع، بحرین کےفوجی سربراہ اور عمان کے حکومتی حکام بھی خصوصی مہمان کی حیثیت سے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان پریڈ کے دوران پاکستان کے برادر ملک ترکی کے لڑاکا طیاروں نے فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا۔ یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ میں ترکی کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کے ساتھ چین کے جے 10 طیارے بھی شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ سعودی عرب، آزربائیجان کے فوجی دستے بھی شریک تھے۔

یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لینے والے ترک فضائی کے دستے کے سربراہ نے پاکستان کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یومِ پاکستان کی پریڈ میں حصہ لینے والے ترکی کی فضائیہ کے دستے کے سربراہ جب کرتب دکھانے آئے تو وہ بلند آواز میں ایف 16 کے کاک پٹ سے زمین پر موجود افراد سے مخاطب ہوئے ، ترک فضائی کے دستے کے سربراہ نے کہا کہ ''تمام پاکستانیوں کو یومِ پاکستان مبارک ہو پاکستان زندہ باد ، پاک ترک دوستی پائندہ باد '
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات