پاکستان کے اسلامی تشخص کو پامال کرنے کیلئے کچھ نام نہاد این جی اوز بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہیں ‘امیر العظیم
ملکی بقا، سا لمیت ،استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنی صفوںمیں اتحاد پیدا کرناہو گا‘ امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب
ہفتہ 23 مارچ 2019 20:02
(جاری ہے)
پاکستان کو ہمارے آبائو اجداد نے لاکھوں قربانیاں دے کرحاصل کیا ۔
اس کی حفاظت کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔ المیہ یہ ہے کہ ملک میں کرپشن ، رشوت خوری، میرٹ کی پامالی، لاقانونیت ، معاشرتی اخلاق کی تنزلی ا ور گراوٹ سمیت ان گنت مسائل ہیں ، جن سے پوری قوت اور سنجیدگی سے لڑنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو چاروں طرف سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔ دشمن ہر سمت سے حملہ آور ہیں، وہ جہاں دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی ریاست کی ایٹمی صلاحیت چھیننا چاہتے ہیں وہاں پاکستان کے اسلامی تشخص کو چند مٹھی بھر اور نام نہاد سیکولر این جی اوز کے ذریعے نقصان بھی پہنچانا چاہتے ہیں۔ ہمیں ان سازشوں کا پوری طرح ادراک ہے، اس کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔ پاکستان آج نازک صورت حال سے دوچار ہے۔ سیاسی عدم استحکام سے ملکی سا لمیت ، قومی اتحاد کو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک ملک سے چور ، لٹیرے اور کرپٹ عناصرکا قلع قمع نہیں کرلیا جاتا اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں بے لوث خدمت کرنے والی قیادت میسر نہیں آجاتی، اس وقت تک بہتری کی امید نہیں کی جاسکتی۔ ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا تجدید عہد کرنا ہوگا کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریںگے اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی مفادات کو مقدم سمجھیں گے۔ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جو دو قومی نظریے کی بنیاد پر قائم ہوا۔ امیر العظیم نے مزیدکہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی اساس کلمہ طیبہ ہے ، اس سے انحراف کرکے ہم اپنے وجود کو برقرار نہیں رکھ سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو اسلام کا مضبوط قلعہ کہا جاتا ہے۔ بھارت ، اسرائیل ، امریکہ اس قلعہ کی بنیادوں کو کھوکھلا کرکے اس کو منہدم کرنا چاہتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
جلد رجسٹریشن کرائیں،10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.