الحمراء میں حصول پاکستان کے قائدین کی جدوجہد پرمبنی تصویری نمائش کا انعقاد

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے چیئرمین الحمرا توقیر ناصر کے ہمراہ تصویری نمائش کا افتتاح کیا وطن عزیز کو بیش بہا قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا : اطہر علی خان گ*پاکستان کو ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر ملک بنانے کے لئے پر عزم ہیں : اسلم اقبال

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:12

الحمراء میں حصول پاکستان کے قائدین کی جدوجہد پرمبنی تصویری نمائش کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) لاہورآرٹس کونسل الحمراء میں یوم پاکستان کے حوالے سے الحمراء آرٹ گیلری میں تصویری نمائش کا انعقاد ہوا جس کا افتتاح صوبائی وزیر صنعت و تجارت اسلم اقبال نیچئیرمین الحمرا توقیر ناصر کے ہمراہ کیا ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت اسلم اقبال نے اس موقع پر کہا کہ ہماری آزادی ہمیں اپنی اپنی ذمہ داریوںکو احسن اندازمیں نبھانے کا تقاضا کرتی ہے ،ہم اعلیٰ تہذیبوں کے وارث ہیں، پاکستان کے سوفٹ امیج کیلئے الحمراء کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

تصویر ی نمائش میں نوجوان نسل کو اپنے قائدین کی جدوجہد سے روشناس کروایا گیا۔چیئرمین الحمراء توقیر ناصر اور ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان نے اپنے الگ الگ پیغام میں23مارچ کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دن ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ باحیثیت قوم ہمیں ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے نیک نیتی سے اپنا اپنا کردار اور کریں گے۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان کے موقع پر الحمراء میں محفل مشاعرہ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں معروف شعراء کرام نے قائدین حصول پاکستان کو زبرست خراج تحسین پیش کیا۔بچوں کیلئے عینک والا جن ،آلہ دین کا چراغ اور ملی نغموں کے پروگرام بھی پیش کئے گئے۔عوام کی بڑی تعداد نے الحمراء آرٹس کونسل کی یوم پاکستان کی تقریبات میں شرکت کی اور ادبی وثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت اسلم اقبال نے بچوں کا ڈرامہ عینک والا جن بھی دیکھا اورڈرامہ کے ڈائریکٹر حسیب پاشا کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :