ایسا افغانستان چاہتے ہیں جو کسی کیلئے خطرہ نہ ہو، زلمے خلیل

ہم افغانستان کی خودمختاری کی عزت کرتے ہیں اور تمام افغانوں کیلئے امن چاہتے ہیں، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ ہم ایسا فغانستان چاہتے ہیں جو کسی کیلئے خطرہ نہ ہو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے لئے پر امریکی نمائندہ خصوصی نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ ہم افغانستان کی خودمختاری کی عزت کرتے ہیں اور تمام افغانوں کیلئے امن چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسا افغانستان چاہتے ہیں جو کسی کیلئے بھی خطرہ نہ ہو۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایونکا ٹرمپ نے بھی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی ہے اور افغان مفاہمتی عمل میں خواتین کے شمولیت کی اہمیت پر زوردیا ہے۔اافغانستان میں امن کے قیام کے لیے امریکہ، قطر اور پاکستان سمیت کئی ممالک کی جانب سے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں، امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو امن عمل میں کردار اداکرنے کی درخواست کے بعد اس عمل میں تیزی ا?ئی ہے۔

دو ہفتے قبل 12 مارچ کو قطر میں امریکہ اور طالبان امن مذاکرات کا پانچواں دور ہوا تھا جس میں امریکی انخلا کے بارے میں دستاویزات تیار کی گئی ہیں۔ معاہدے کی دستاویزات انگریزی اور افغانستان کی مقامی زبان میں لکھی گئی ہیں تاہم کسی فریق نے فی الحال معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔