�ل کے طویل عرصے بعد درگئی ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا جوفقید المثال کارنامہ ہے‘شیخ رشید احمد
خواہش ہے درگئی سے کراچی،اٹک اورکنڈیاتک ریلوے ٹریک بحال کردیاجائے،صوبائی حکومت نے اگررکائوٹیںہٹائیںتو30اپریل سے نوشہر‘درگئی شٹل ٹرین چلائیںگے پشاورسے کراچی 1700کلومیٹر160میل فی گھنٹہ کی رفتارسے ڈبل ٹریک ریلوے کاآغازکررہے ہیں،ریلوے میں10ہزارنوکریاںنکالی گئی ہیں‘کوہاٹ سے ٹل تک بھی ریلوے چلائیںگے‘وزیر ریلوے کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 24 مارچ 2019 12:40
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ چین کیساتھ 14سال قبل میں نے ہی ML-Iکا آغاز کیاتھا اورانشاء للہ اب میرے ہی وزارت کے دوران یہ پائیہ تکمیل تک پہنچے گا،ML-Iکی تکمیل سے راولپنڈی اور کراچی کاراستہ 2گھنٹوں میںطے ہوگا۔
انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میںٹوررازم کے فروغ کیلئی4لوکوموٹیودیئے جارہے ہیںجبکہ خیبرپختونخوامیں پرانی تمام ٹریک یاٹرین بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیںجس کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان سے درخواست کریںگے کہ ریلوے ٹریک میںپڑی رکائوٹیںختم کرنے کیلئے احکامات جاری کریں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے نوشہرہ ، مردان،تخت بھائی اوردرگئی ریلوے ٹریک کامعائنہ کرنے سے قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیرمملکت برائے سیاسی امورعلی محمدخان بھی موجودتھے۔ وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاکہ آلودگی کاخاتمہ اوراقتصادی راہداری میںریلوے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔انہوںنے کہاکہ ریلوے سے 10ارب روپے بچت کاٹارگٹ رکھاگیاہے جس میں4ارب روپے بچت کی گئی ہے اورانشاء اللہ آئندہ سال6ارب روپے مزیدبچت کرکے اپناٹارگٹ پوراکریںگے،پورے میںریلوے ٹریک پرتجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،سندھ اورخیبرپختونخوامیںمزید تین تین ٹرینیں لیکرآرہے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاکہ ہم نے جمہوری اقدار کوبھی زندہ رکھنا ہے،جب ہم نے ٹرین مارچ کافیصلہ کیاتوہمیںٹرین مارچ نہیںکرنے دیامگرآج ہم بلاول کوٹرین فراہم کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آج جن کوہم نے ٹرین دی ہے وہ بھی اپنے گریبان میںجھانکیںکہ بے نظیربھٹوکی شہادت کے دوران چلنے والی ٹرینیں بند ہوگئی تھیںمگرماضی کی حکومتوںنے اسکی بحالی کودرخوراعتناہی نہیںسمجھا۔انہوںنے کہاکہ بلاول نے اپنے کی دفاع میںاپنے سیاسی چھتاجلادی ہے وہ قومی ہیروکی بجائے اب قومی زیروبن گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس ملک میںاب یاچوررہیںگے یاچوکیداررہیںگے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.