استعمال شدہ موبائل فون کے تاجروں نے (آج) پیر سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

اتوار 24 مارچ 2019 13:25

استعمال شدہ موبائل فون کے تاجروں نے (آج) پیر سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) استعمال شدہ موبائل فون کے تاجروں نے (آج) پیر سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعمال شدہ موبائل فون کے تاجر پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی ٹیلی کام کے خلاف احتجاج کرے گی۔ ترجمان موبائل فون ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے مطابق مطالبات نہ مانے گئے تو پی ٹی اے آفس یا پارلیمنٹ ھاؤس کے سامنے دھرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

تاجر کے مطابق تاجر حکومتی اداروں کی چند بڑی موبائل کمپنیوں کی اجارہ داری قائم کرنے کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے۔ تاجر نے کہاکہ پیر سے احتجاج ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں ہو گا۔ ترجمان کے مطابق پی ٹی اے اور چند افسران کی ملی بھگت سے بڑی کمپنیاں مناپلی قائم کرنے میں سرگرم ہیں۔ ترجمان کے مطابق متوسط اور چھوٹے موبائل تاجروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔تاجر برادری نے کہاکہ پی ٹی اے نے موبائل تصدیقی نظام بڑی موبائل کمپنیوں کے 40 لاکھ ڈالرز سے لگایا۔تاجر کے مطابق ہر شہر کے پریس کلب کی طرف ریلییاں ، مارچ کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جائیگا