اہم بندرگاہوں کے حصول کے لیے امریکا کی عمان کے ساتھ ڈیل طے پا گئی

پیش رفت سے دونوں ممالک کے سلامتی سے متعلق مشترکہ مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی،امریکی سفارتخانہ

پیر 25 مارچ 2019 11:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) امریکا نے اسٹریٹیجک اہمیت کی حامل بندرگاہوں کے حصول کے لیے عمان کے ساتھ ایک ڈیل کو حتمی شکل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عمان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کر دی گئی کہ امریکا کو اب الدقم اور صلالہ کی بندرگاہوں تک رسائی حاصل ہے۔ بیان کے مطابق اس پیش رفت سے دونوں ممالک کے سلامتی سے متعلق مشترکہ مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔ ان بندرگاہوں کے حصول کے نتیجے میں امریکی افواج کی خلیج کے خطے میں رسائی بہتر ہو گی کیونکہ اب اس کے بڑے بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے ہو کر وہاں پہنچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :