Live Updates

قیادت کے روئیے اور عوامی سیاست کے بجائے "ماہانہ فکری نشستوں "سے تنگ جی ڈی اے رہنمائوں نے گوشہ نشینی اختیار کرنا شروع کردی

غوث علی شاہ کی سیاسی سرگرمیاں محدود ،غلام مرتضی جتوئی نے دیگر جماعتوں سے رابطے بڑھا نا شروع کردیئے،غوث بخش مہر نے اپنی سیاسی راہیں جدا کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا، سابق وزیر اعلی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم بھی جی ڈی اے سے مایوس جی ڈی اے کی سیاسی حکمت عملی اگر برقرارر ہی تو ان کی اپنی اتحادی پی ٹی آئی ہی جی ڈی اے کی چند وکٹیں گرادے گی، سیاسی ماہرین

پیر 25 مارچ 2019 14:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) مختلف الخیال جماعتوں اور سیاستدانوں کے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی قیادت کے روئیے اور عوامی سیاست کے بجائے "ماہانہ فکری نشستوں "سے تنگ جی ڈی اے رہنمائوں نے گوشہ نشینی اختیار کرنا شروع کردی جبکہ کئی جی ڈے اے رہنما بہترسیاسی مستقبل کے لیے نئی سیاسی اڑان بھرنے کی تیاری کررہے ہیں سابق وزیراعلی غوث علی شاہ نے جی ڈی اے میں اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود کردیں،سابق وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی نے بھی دیگر جماعتوں سے رابطے بڑھا نا شروع کردئیے، جی ڈی اے کی صوبائی قیادت کے روئیے سے نالاں شکارپور کے بااثر سیاسی خاندان غوث بخش مہر نے اپنی سیاسی راہیں جی ڈی اے سے جدا کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا سابق وزیر اعلی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم بھی ٹارگٹڈعوامی وسیاسی فوائد کے حصول میں ناکامی پر جی ڈی اے سے مایوس ہوگئے ہیں سندھ کئی نامور سیاسی خانوادوں اور ہیوی ویٹ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں سیاسی بسیرے کے لیئے رابطے کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کی سربراہی میں بنایاگیا سیاسی اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سندھ میں موثر عوامی وسیاسی سرگرمیاں نہ ہونے کے سبب اپنی ضرورت واہمیت کھورہاہے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل تین سابق وزرائے اعلی سندھ،سابق وموجود ہ وفاقی وزرااور دیگر سرکردہ سیاستدان جی ڈی اے میں سیاسی مستقبل سے خاصے پریشان ہیں اس حوالے سے اہم زریعے نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے اہم ترین وفاقی وزیر نے سندھ کے کئی سیاسی ہیوی ویٹ سے رابطے اور ملاقاتیں کیں اور کئی سیاستدانوں نے ازخود جبکہ دو کو وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی سندھ میں پیپلزپارٹی کے موثر سیاسی مقابلے اور سندھ کے سیاسی میدان میں سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے پی ٹی آئی اپنی حکمت عملی مرتب کررہی ہے اس حوالے سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل اہم رہنما نے بتایا کہ جی ڈی اے عوامی رابطہ مہم اور بھرپور سیاسی سرگرمیوں کے بجائے ماہانہ فکری نشستوں پر اکتفا کررہی ہے ایسے میں سیاستدان کب تک ڈرائنگ روم تک خود کو محدود رکھے اس حوالے سے زرائع نے بتایا کہ جی ڈی اے میں شامل سابق وزیراعلی سندھ ڈاکٹر اربا ب غلام رحیم نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کی ہے اور پی ٹی آئی میں شامل ہو نے کے خواہشمند ہیں جبکہ شکارپور سے رکن قومی سابق وفاقی وزیر غوث بخش مہر اور انکے صاحبزاد ے رکن سندھ اسمبلی شہریار مہر کے حوالے سے زرائع نے بتایا کہ غوث بخش مہر جی ڈی اے کی صوبائی قیادت سے شدید نالاں ہیں غوث بخش مہر جی ڈی اے چھوڑنے اور اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حوالے سے سوچ رہے ہیں گھوٹکی کے سردار علی گوہر مہر کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ جی ڈی اے میں خود کو مس فٹ سمجھ رہے ہیں جبکہ نیشنل پیپلزپارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی جو گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ ہیں انہوں نے بھی جی ڈی اے کے اجلاسوں میں آنا کم کردیا ہے اور وہ بھی اپنے بھتر سیاسی مستقبل کے لیے کئی آپشنز پر کام کررہے ہیں سابق وزیر اعلی سندھ سید غوث علی شاہ بھی ان دنوں سیاسی گوشہ نشینی اختیار کیے ہوئے ہیں امکان ہے کہ جی ڈی اے کی سیاسی حکمت عملی اگر برقرارر ہی تو ان کی اپنی اتحادی پی ٹی آئی ہی جی ڈی اے کی چند وکٹیں گرادے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات