پیپلز پارٹی کا بلاول بھٹو کیخلاف قرار داد ایوان میں پیش کرنے سے روکنے کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی سے رابطے کا فیصلہ

بلاول کا دہشتگردی کیخلاف بیانیہ محفوظ پاکستان کیلئے ہے، جمہوری آوازوں کو دبانے کیلئے پنجاب اسمبلی کا استعمال بد قسمتی ہوگی‘حسن مرتضیٰ

پیر 25 مارچ 2019 14:58

پیپلز پارٹی کا بلاول بھٹو کیخلاف قرار داد ایوان میں پیش کرنے سے روکنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پیپلز پارٹی نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیخلاف قرار داد ایوان میں پیش کرنے سے روکنے کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ۔اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ بلاول بھٹو کے خلاف قرارداد پاس ہونے نہیں دیں گے ،عددی اکثریت کم سہی لیکن ہمارے ایک رکن کی آواز سینکڑوں کٹھ پتلیوں پر بھاری ہے۔

(جاری ہے)

بلاول کا دہشت گردی کے خلاف بیانیہ محفوظ پاکستان کیلئے ہے، پنجاب کی رولنگ ایلیٹ کئی بار بھٹو خاندان کے خلاف استعمال ہوئی،انہی سیاسی بزرجمہروں نے وقت بدلنے پر بھٹو خاندان سے معافی بھی مانگی،جمہوریت کیخلاف استعمال ہونے کی روایت ترک کرنا ہوگی،جمہوری آوازوں کو دبانے کیلئے پنجاب اسمبلی کا استعمال بد قسمتی ہوگی۔سید حسن مرتضی نے کہا کہ جمہوریت دشمن چاہتے ہیں پنجاب کو سندھ کے سامنے کھڑا کیا جائے،ایسی سازشوں کا ماضی میں بھی سامنا کیا اب بھی کریں گے۔