حیدرآباد، رانی باغ میں سماجی تنظیم شرکت گاہ اور اے بی سی ڈی کے اشتراک سے فیملی میلہ جامنی بازار کی تیاریاں زور وشور سے جاری

30 اور 31 مارچ کو رانی باغ میں لگائے جانے والے جامنی بازار میں ثقافتی میلہ ، موسیقی کے پروگرام ، طبی کیمپ ، کھانے پینے کے اسٹال اور سندھ کے مختلف شہروں میں بنائی جانے والی دستکاری کی نمائش کی جائیگی

منگل 26 مارچ 2019 00:11

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) رانی باغ میں سماجی تنظیم شرکت گاہ اور اے بی سی ڈی کے اشتراک سے فیملی میلہ جامنی بازار کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

30 اور 31 مارچ کو رانی باغ میں لگائے جانے والے جامنی بازار میں ثقافتی میلہ ، موسیقی کے پروگرام ، طبی کیمپ ، کھانے پینے کے اسٹال اور سندھ کے مختلف شہروں میں بنائی جانے والی دستکاری کی نمائش کی جائیگی۔

اس حوالے سے اس فیملی میلے کی تیاریاں جاری ہیں جس میں اہم سرکاری اور کاروباری شخصیات بھی بطور مہمان شرکت کریں گی۔ فیملی میلے میں عوامی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف یونیورسٹیوں ، کالجوں اور تعلیمی اداروں میں رابطے کئے جارہے ہیں۔ جبکہ شہر ،قاسم آباد اور لطیف آبا دمیں پوسٹر اور بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :