Live Updates

آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کی صورت میں ڈالر 200 روپے تک جا سکتا ہے

ملک میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند پڑی ہیں، وزیراعظم کو اپنی معاشی ٹیم جلد سے جلد بدلنا ہو گی: سینئر صحافی عارف نظامی

muhammad ali محمد علی پیر 25 مارچ 2019 21:30

آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کی صورت میں ڈالر 200 روپے تک جا سکتا ہے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مارچ 2019ء) آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کی صورت میں ڈالر 200 روپے تک جا سکتا ہے، سینئر صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ ملک میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند پڑی ہیں، وزیراعظم کو اپنی معاشی ٹیم جلد سے جلد بدلنا ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی عارف نظامی کی جانب سے ملکی معیشت سے متعلق بہت ہی تشویش ناک پیشن گوئی کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف قرضہ دینے کیلئے کڑی شرائط عائد کر رہا ہے۔ ان شرائط میں سب سے کڑی شرط ڈالر کے فری فلو کی اجازت سے متعلق ہے۔ آئی ایم ایف مطالبہ کر رہا ہے کہ ڈالر اور روپے کی قدر کا تعین حکومت کی جانب سے نہ کیا جائے۔ ڈالر اور روپے کی قدر مارکیٹ میں آزادانہ طور پر طے ہونے دی جائے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ملکی ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ یہ شرط پاکستان کی معیشت کیلئے تباہ کن ہے۔ ڈالر اور روپے کی قدر مارکیٹ میں آزادانہ طور پر طے ہونے کی اجازت دینے کی صورت میں ڈالر کی قیمت 200 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ عارف نظامی کا کہنا ہے کہ اس تمام صورتحال میں وزیراعظم عمران خان بھی بہت تشویش میں مبتلا ہیں۔ وزیراعظم عمران خان بھی اپنے وزیر خزانہ اسد عمر کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔ عارف نظامی کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کو اس وقت اپنی وزارت اور ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہیئے، لیکن وزیر خزانہ ان تمام مسائل کو چھوڑ کر بلاول بھٹو کی انگریزی کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات