گورنر چوہدری سرور سے فیاض الحسن چوہان کی ملاقات ،

بلدیات کی وزارت کی خواہش ظاہر کی

منگل 26 مارچ 2019 14:26

گورنر چوہدری سرور سے فیاض الحسن چوہان کی ملاقات ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ملاقات کی ، فیاض الحسن چوہان نے بلدیات کی وزارت کی خواہش ظاہر کر دی ۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر چوہدری محمد سرور سے سابق وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی جس میں فیاض الحسن چوہان نے وزارت کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزارت بلدیات کی خواہش بھی ظاہر کی۔یاد رہے فیاض الحسن چوہان صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت کے عہدہ پر فائز تھے اورہندو کمیونٹی کے حوالے سے بیان پر ان سے استعفیٰ لے لیا گیا تھا ۔ عبد العلیم خان وزیر بلدیات کے فرائض سر انجام دے رہے تھے تاہم نیب کی گرفتاری کے بعد انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا تھا اور ان دنوں وزیر قانون راجہ بشارت وزارت بلدیات کا بھی قلمدان سنبھالے ہوئے ہیں۔