ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد اور یور پین یونین فرینڈ شپ گروپ کے چیئر مین کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

یورپین یونین میں جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین ورزیوں بارے کی جانیوالی سماعت کی تفصیلات سے سیکرٹری خارجہ کو آگاہ کیا مسئلہ کشمیر کو یورپین پارلیمنٹ میں اجاگر کرنے پر پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے یورپین پارلیمنٹرین خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں ، تہمینہ جنجوعہ

منگل 26 مارچ 2019 17:59

ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد اور یور پین یونین فرینڈ شپ گروپ کے چیئر مین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان اور پاکستان یورپین یونین فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین پرویز لوسر نے وزارتِ خارجہ میں سیکرٹری خارجہ محترمہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی جس میں یورپین پارلیمنٹ میں منعقدہ مقبوضہ جموں و کشمیر کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے یورپین یونین میں جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین ورزیوں کے حوالے سے کی جانے والی سماعت کی تفصیلات سے سیکرٹری خارجہ کو آگاہ کیا۔

سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو یورپین پارلیمنٹ میں اجاگر کرنے پر پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے یورپین پارلیمنٹرین خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں ۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے دونوں رہنماؤں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔