فیصلہ خلاف آنے پر بھی عدالتوں کو گالیاں نہیں دیتے بلکہ ہر فیصلہ تسلیم کرتے ہیں‘چوہدری محمد سرور
کر پشن کے خلاف جو مؤقف اپنا یا ہے اس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ،ملک کو ہر صورت کر پشن سے نجات دلائی جائیگی ‘گورنر پنجاب
منگل 26 مارچ 2019 19:36
(جاری ہے)
اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے مقامی ہوٹل لاہورمیں’’ فوڈ سیکورٹی کانفر نس ‘‘ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔
اس موقعہ پررکن پنجاب اسمبلی مسر ت جمشید چیم،صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، سی ای او اوریگا گروپ آف کمپنیز جمشید اقبال چیمہ ،سہیل ظفر چیمہ، مرزا فرحان آہل چیمہ اور سنیئر صحافی مجیب الر حمن شامی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ(ن) لیگ کی قیادت کے بارے میں سپر یم کورٹ اور ہائیکورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے موجودہ حکومت اس پر مکمل عملددرآمد کر ے گی مگر ایک بات طے ہیں کہ ملک میں اب احتساب کا عمل کسی صورت نہیں روکے گا بلکہ کر پشن کرنے والے آخری شخص کے احتساب تک ملک میں احتساب کا عمل جاری رہیگا ۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عدالتوں نے ہمارے خلاف بھی فیصلے دئیے مگر ہم نے ہمیشہ آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے ہر فیصلے کو مکمل طور پر تسلیم کیا ہے کیونکہ ہم ذاتی نہیں بلکہ ملک وقوم کے مفادات کو سامنے رکھ کر حکومت اور فیصلے کر رہے ہیں ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اگر ترقی کرنی ہے تو کاشتکار وں کے ذریعے ہی ملک میں معاشی انقلاب لایا جاسکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے 70سالوں سے اقتدار میں آنیوالوں نے ملک میں کسانوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ کسان بیج اور زرعی ادوایات اور کھادوں کے حوالے سے مسائل کا شکارر ہے۔ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق موجودہ حکومت زراعت کے شعبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولتوں کی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہے اور ملک میںاعلی معیار کے بیج کے ساتھ ساتھ ریسر چ کے شعبے میں بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسان کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے بھارت کو سیاسی ،سفارتی اور سرحدی محاذ پر بدتر ین شکست دی ہے اور آج پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری قوم حکومت اور افواج پاکستان سمیت تمام اداروں کیساتھ کھڑی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.