پاکستان میں حقیقی تبدیلی کیلئے اسی طرح عظیم جدوجہد کی ضرورت ہے جیسے ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستان کیلئے کی تھی، سراج الحق
حقیقی تبدیلی کیلئے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے،ملک کو انتشار اور انارکی سے بچانے کیلئے حکومت کو اپنے رویئے پر غور کرنے کی ضرورت ہے،امیر جماعت اسلامی کا دمام خبر اور جوبیل میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب
منگل 26 مارچ 2019 23:50
(جاری ہے)
ستر سال سے ملک پر مسلط اشرافیہ نے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کے سوا کچھ نہیں کیا ۔
موجودہ حکومت کو بھی ملک و قوم کی ترقی و فلاح سے کوئی غرض نہیں ، محض اپنے اقتدار کو برقرار رکھنے کی کوششوں میںلگی ہوئی ہے ۔ سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی مغربی ایجنڈے پر کاربند ہے اور ملک میں حیا سوز کلچر کو فروغ دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی پاکستان کے سفیر ہیں ۔ آپ کے خون پسینے کی کمائی سے پاکستان کو زرمبادلہ ملتاہے ۔ پاکستانی حکومت کو بھی دوسرے ملکوں میں محنت مزدوری کرنے والے اپنے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ اوورسیز پاکستانی بھی حکومت کی نااہلی کے شاکی ہیں ۔ پاکستانی عوام کی طرح اوورسیز پاکستانیوں نے بھی حکومت سے بہت سی توقعات اور امیدیں باندھ رکھی تھیں جو پوری نہیں ہوسکیں ۔ حکومت آٹھ ماہ کے اندر ہی ناکامی کی تصویر بن گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے بے شمار مسائل کا سامنا ہے ۔ حکومت کو اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستانی بچوں کو اپنی قومی زبان میں تعلیم حاصل کرنے کی سہولت مل سکے ۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو اپنے وفات پانے والے عزیز رشتہ داروں کی میت پاکستان منتقل کرنے کے لیے سخت مشکلات پیش آتی ہیں اور ہمارے سفارتخانے بھی اس حوالے سے ان کے ساتھ تعاون نہیں کرتے ۔ حکومت کو ان کی مشکلات و مسائل کے حل کی طرف فوری توجہ دینی چاہیے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.