کبھی کسی سفیدفام کو فلم میں مرکزی کردار نہیں دوں گا‘ڈائریکٹر جورڈن پیل

ہم ایسے وقت میں ہے جہاں انڈسٹری میں سفیدفام غلبے کی باتیں غلط محسوس ہوتی ہیں

جمعہ 29 مارچ 2019 12:26

کبھی کسی سفیدفام کو فلم میں مرکزی کردار نہیں دوں گا‘ڈائریکٹر جورڈن ..
ّؓنیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2019ء) ڈائریکٹر جورڈن پیل کی پہلی فلم’’گیٹ آئوٹ‘‘ بھی کامیاب رہی تھی اور اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس پوزیشن پر ہیں جہاں انہیں اب کسی سفیدفام اداکار کو اپنی فلم میں مرکزی کردار میں کاسٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔اپنی فلم کی پروموشن کے دوران ایک ایونٹ میں جورڈن پیل نے کہا میں خود کو کبھی کسی سفیدفام اداکار کو اپنی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نہیں دیکھتا، ایسا نہیں کہ میں سفیدفام افراد کو ناپسند کرتا ہوں، مگر میں نے ان کی فلمیں دیکھی ہیں۔

جورڈن پیل کی نئی فلم میںLupita Nyong'oاور ونسٹن ڈیوک نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ڈائریکٹر کا کہنا تھا میں بس سیاہ فام افراد کو اپنی فلم میں کاسٹ ہوتے دیکھتا ہوں، میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ اس پوزیشن پر پہنچ گیا ہوں جہاں میں یونیورسل اسٹوڈیوز سے کہہ سکتا ہوں کہ میں 2 کروڑ ڈالر کی ہارر فلم ایک سیاہ فام خاندان کے ساتھ بنانا چاہتا ہوں اور جواب دیتے ہیں ٹھیک ہے۔

(جاری ہے)

جورڈن پیل کی پہلی فلم گیٹ آئوٹ جسے انہوں نے ڈائریکٹ کرنے کے ساتھ تحریر بھی کیا تھا، میں امریکا میں نسل پرستانہ تشدد کے مسئلے کو پیش کیا گیا تھا اور اس کی کہانی بھی کافی پرتجسس تھی جس پر ڈائریکٹر کو بیسٹ اوریجنل اسکرین پلے کے آسکر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔جوڈن پیل کے مطابق ہم ایسے وقت میں ہے جہاں انڈسٹری میں سفیدفام غلبے کی باتیں غلط محسوس ہوتی ہیں۔

ڈائریکٹر کی نئی فلم اس ایک ایسی خاتون کی کہانی ہے جو اپنے خاندان کے ساتھ ایک ایسے گھر میں لوٹتی ہے جہاں اس کا بچپن گزرا ہوتا ہے اور وہاں اسے بچپن میں ایک دہلا دینے والا تجربہ ہوچکا ہوتا ہے اور وہاں پہنچ کر اسے ڈر ہوتا ہے کہ کچھ برا نہ ہوجائے اور یہ ڈر حقیقت کا روپ اختیار کرلیتا ہے، جب چند نقاب پوش اجنبی گھر میں گھس آتے ہیں اور جب وہ نقاب اتارتے ہیں تو یہ خاندان دیکھ کر دنگ رہ جاتا ہے کہ حملہ آور بالکل ان کی طرح ہے۔

متعلقہ عنوان :