صحت مند معاشرے کیلئے صحت مند افراد کا ہونا ضروری ہے، امیر زاہد

منگل 2 اپریل 2019 13:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2019ء) صحت مند معاشرے کے لئے صحت مند افراد کا ہونا بہت ضروری ہے اور صحت کو برقرار رکھنے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں اور موجودہ حکومت اس پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ‘ گراس روٹ لیول پر کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے فنڈز مہیا کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کونسلر سید خان بادشاہ ، ریجنل سپورٹس آفیسر امیر زاہد شاہ اور اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر عادل شاہ نے ککی ٹوبنوں میں کرکٹ اور ولی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں انعامات کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جس نے نوجوان نسل کا خیال رکھا ہے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ کے لئے خاطر خواہ فنڈز مختص کئے ہیں ’آخر میں جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :