Live Updates

مجھے جعلی اکائونٹس کیس میں بلایاگیا تھا ، مجھے کہاگیا گفٹ کی پیمنٹ جعلی اکائونٹس سے ہوئی ہے ، یوسف رضا گیلانی

اگر عمران کے ہاتھ میں سب کچھ ہوتا تو آپ مجھ سے وزیر اعظم کے اختیار بارے سوال نہ کر تے، نیب میں پیشی کے بعد گفتگو

منگل 2 اپریل 2019 16:45

مجھے جعلی اکائونٹس کیس میں بلایاگیا تھا ، مجھے کہاگیا گفٹ کی پیمنٹ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2019ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجھے جعلی اکائونٹس کیس میں بلایاگیا تھا ، مجھے کہاگیا گفٹ کی پیمنٹ جعلی اکائونٹس سے ہوئی ہے ،اگر عمران کے ہاتھ میں سب کچھ ہوتا تو آپ مجھ سے وزیر اعظم کے اختیار بارے سوال نہ کر تے۔ منگل کو نیب کے سامنے پیشی کے بعد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے جعلی اکاؤنٹس کیس میں بلایا گیا تھا ۔

انہوںنے کہاکہ سربراہ مملکت کی جانب سے موصول گفٹ میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کو دئیے تھے۔ انہوںنے کہاکہ گفٹ آگے دینا میرا اختیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے کہا گیاکہ ان گفٹ کی پیمنٹ جعلی اکاؤنٹس سے ہوئی ہے ،میں نے جواب دیا کہ کوئی غلط کام نہیں کیا اپنے اختیار کے مطابق کام کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شاہ محمود قریشی نے صرف میرے بیٹوں کے بارے میں نہیں ،میرے بارے بھی بات کی ، اللہ انکو صبر دے۔

انہوںنے کہاکہ تمام کیسز کا معاملہ کورٹ میں جائینگے وہاں فیصلہ ہونا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر عمران کے ہاتھ میں سب کچھ ہوتا تو آپ مجھ سے عمران خان کے اختیار بارے سوال نہ کر تے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے ہمیشہ جمہورت کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ابھی نوٹس ملا تو بیل کروائے بغیر پیش ہو گیا ۔ انہوںنے کہاکہ بلاول نوجوان قیادت ہیں قوم کو ان سے امیدیں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ زدرادی صاحب سینئر قیادت ہیں وہ تجربہ کار ہیں۔انہوںنے کہاکہ مجھے سوالنامہ دیا گیا ہے جسکا جواب دونگا ۔ انہوںنے کہاکہ نیب نے دوبارہ جلدی بلایا مگر میں نے کہا کہ دو ہفتے کا ٹائم دیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ گورنمنٹ کتنی آزادی سے کام کر رہی ہے آپ دیکھ رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات