سرگودھا‘ جوڈیشل سات کارکنان کی در خواست ضمانت کی سماعت 24 گھنٹے کے لئے ملتوی‘ کل 4 اپریل کو مزید سماعت ہو گی

بدھ 3 اپریل 2019 14:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2019ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے شہر کے حلقہ این اے 90 سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید اور لیگی کارکنان کے خلاف تھانہ کینٹ کے درج مقدمہ میں جوڈیشل سات کارکنان کی در خواست ضمانت کی سماعت 24 گھنٹے کے لئے ملتوی کر دی جس پر آج 4 اپریل کو مزید سماعت ہو گی۔

ان ملزمان کو عدالت نے رکن اسمبلی سمیت دس ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے گرفتار کروا کر جوڈیشل کیا تھا۔جبکہ رکن قومی اسمبلی سمیت تین ملزمان پیش نہ ہوئے تھے جبکہ دیگر چار ملزمان ضمانت منظور کی گئی تھی۔زرائع کے مطابق 25 جولائی2018 کے عام انتخابات کے نتائج کی اگلے روز گنتی کے دوران ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے عدلیہ اور قومی اداروں کے خلاف نعرے بازی کے الزامات میں پولیس تھانہ کینٹ نے شہری کی درخواست پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری حامد حمید ،انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری شیخ نعیم اسلم کپور، نائب صدر مرزا منیر،سمیت 39 نامزد اور 250 کارکنان کے خلاف سولہ ایم پی او اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں رکن قومی اسمبلی اور کارکنان عبوری ضمانت پر ہیں ۔

(جاری ہے)

جن میں دس کی عبوری ضمانت گزشتہ سماعت پر خارج کر کے سات ملزمان رانا پھول،ارشد محمود ،منیر اختر،محمد سلیم،حمزہ رشید،جاوید اختر اور امجد شیراز کو گرفتار کر کے جوڈیشل کیا گیا جبکہ رکن قومی اسمبلی سمیت تین ملزمان حاضر عدالت نہ تھیاور چار ملزمان کی ضمانت منطور کر لی گئی تھی۔جس میں جوڈیشل سات ملزمان نے درخواست ضمانت دائر کی جس پر عدالت نے سماعت کرتے ہوئے مزید سماعت 24گھنٹے تک ملتوی کر کے آج 4 اپریل کی تاریخ سماعت مقرر کی ۔اس مقدمہ میں30 کارکنان کو بے گناہ قرار جا چکا ہے۔