کمپلین مینجمنٹ سسٹم کے تحت سائلین کو ان کے مسائل کے حل سے آگاہ رکھا جاتا ہے،ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ

جمعہ 5 اپریل 2019 23:58

ڈسکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ سید بلال حیدرنے تھانہ ستراہ کے موضع میانوالی بنگلہ میں کھلی کچہری کا انعقادکیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرتمام سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان اور پولیس افسران بھی موجود ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر سید بلال حیدر نے کہاکہ شہریوں کے مسائل ان کی گھر کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے ضلع سیالکوٹ کے چاروں تحصیلوں سمیت بڑے قصبوں میں ہفتہ وارکھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں پر شہری کسی بھی سرکاری محکموں کے متعلق اپنی شکایات اور تحفظات کا کھل کر اظہار کرسکتے ہیں، ان کی شکایات، تجاویز اور مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے جاتے ہیں اور ان احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے کمپلین مینجمنٹ سسٹم کے تحت سائلین کو ان کے مسائل کے حل سے آگاہ رکھا جاتا ہے۔