صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان کے وفد کی ملاقات،

نامور مورخ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے اپنی تازہ تصنیف ’’ پاکستان موومنٹ نیوایڈمشنز 1935-48 ‘ پیش کی

ہفتہ 6 اپریل 2019 15:11

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان کے وفد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان کے وفد کی ملاقات کے بعد نامور مورخ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے اپنی تازہ تصنیف ’’ پاکستان موومنٹ نیوایڈمشنز 1935-48 ‘ پیش کی ۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان نے پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کے تحقیقی کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سو ستائیس کتابوں کے مصنف ہیں جس میں ستائیس کتابیں صر ف بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح سے متعلق ہیں۔

ممتاز سکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی نے اپنی تصنیف ’’سرائیکی مرثیہ‘‘ صدر پاکستان کو پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی پاکستان کی میٹھی تہذیبی زبان ہے جسے چاروں صوبوں میں بولا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرائیکی مرثیہ گو شاعروں نے اس زبان کی روایات کو محفوظ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر غضنفر مہدی نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے میں ان تہذیبی روایات کو قلمبند کیا ہے۔