پاکستان کی بیٹی میجر سائقہ گلزار نے امریکا میں 52 سولجرز کو ہرا گولڈ میڈل جیت لیا

میجر سائقہ گلزار کا تعلق مسیحی برادری سے ہے،وہاڑی میں ایک مقامی ٹیچر گلزار مسیح کی بیٹی ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 8 اپریل 2019 15:18

پاکستان کی بیٹی میجر سائقہ گلزار نے امریکا میں 52 سولجرز کو ہرا گولڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اپریل 2019ء) : پاکستان کی میجر سائقہ گلزار نے امریکا میں 52 سولجرز کو ہرا گولڈ میڈل جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں خواتین ہر میدان میں مرد کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔اور مخلتف شعبوں میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہی ہیں۔ خواتین کسی بھی تنظیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

پاکستان میں خواتین کسی سے کم نہیں۔خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔پاکستان میں کئی ایسی خواتین ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔جن میں آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی شامل ہیں۔تاہم اب ایک اور بیٹی نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میجر سائقہ گلزار کا تعلق مسیحی برادری سے ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وہاڑی سے تعلق رکھنے والی پاکستان آرمی کی کرسچین میجر سائقہ گلزار نے امریکہ میں ہونے والی ٹریننگ مقابلوں میں 52 سولجرز کو ہرا کرگولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ سائقہ گلزار کا تعلق وہاڑی سے ہے جو ملتان سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔میجر سائقہ ایک مقامی ٹیچر گلزار مسیح کی بیٹی ہیں تاہم امریکہ میں ہونے والی ٹریننگ میں اعلیٰ کارگردگی دکھانے کے بعد نہ صرف وہ خود پاکستان کے لیے فخر کی علامت بن گئی ہیں بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا ہے۔

سائقہ گلزار کے ساتھ 52 سولجرز نے اس ٹریننگ میں حصہ لیا۔پاکستانی کی بیٹی نے ان تمام سولجرز کو ہراتے ہوئے سونے کا میڈل اپنے نام کر لیا۔بڑی کامیابی حاصل کرنے کے بعد سائقہ گلزار کو ایک ہیرو کی حیثیت سے سراہا جا رہا ہے۔سائقہ گلزار ٹریننگ کے دوران اعلیٰ کارگردگی اور کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔واضح رہے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ خواتین کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، مسلح افواج میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین پر فخر ہے۔