ةحکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ، سینیٹر سراج الحق

یو ٹرن خاں نے عوام کے ساتھ مسلسل جھوٹ بول کر مہنگائی اور بیروزگاری کے تحفے دئیے پورے ملک میں حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی ، کرپشن ، اقرباء پروری ،جھوٹ ، فریب کے سواء کچھ نہیں دیا، گفتگو

جمعہ 12 اپریل 2019 21:53

ةحکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ، یو ٹرن خاں نے عوام کے ساتھ مسلسل جھوٹ بول کر مہنگائی اور بیروزگاری کے تحفے دئیے پورے ملک میں حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی ، کرپشن ، اقرباء پروری ،جھوٹ ، فریب کے سواء کچھ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پنجاب کے شوریٰ کے رکن چوہدری رضوان احمد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں کہا نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مسائل فوری حل کرے باردانہ کی فراہمی کو مزید شفاف بنانے کی ضرورت ہے مڈل مین ( آڑھتی ) کسانوں کے حقوق غصب کر رہے ہیں مشکلات کا ازالہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ باردانہ کے حصول کے لئے وصول کی جانے والی درخواستوں میں کوارڈینیٹرز اور فوڈ عملہ عام کسان کی بجائے مڈل مین کو ترجیح دے رہا ہے آڑھتی اپنے ملازمین کے زریعے اور کوارڈینیٹرز کی مٹھی گرم کرکے اپنی درخواستوں کو سینکڑوں کی تعداد میں جمع کر رہے ہیں دوسری جانب عام چھوٹا کسان درخواست جمع کرانے کے لئے گرمی کے اس موسم میں لمبی لائنیوں میں لگ کر خوار ہو رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے بنائے جانے والے شکایات سیل عملی طور پر مشکلات کا ازالہ نہیں کر رہے کسی سنٹر پر بھی ریونیو عملہ کے اہلکار تعینات نہ ہیں کسانوں کو اپنی شکایات کے ازالے کے لئے ریونیو افسران سے اپنی درخواستوں پر رپورٹ کرانے کے لئے مختلف سنٹروں اور دفاتر کے چکر لگانا پڑتے ہیں انہوں نے کہا کہ فوری طور پر کسانوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن بنایا جائے اور باردانہ کی فراہمی میں مڈل مین کے کردار کو ختم کیا جائے